کام کرنا مسلم لیگ ن کو آتا ہے: مریم نواز کی راولپنڈی میں تقریر
مخالفین بھی جانتے ہیں کام کرنا صرف مسلم لیگ ن کو آتا ہے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین بھی جانتے ہیں کہ کام کرنا صرف مسلم لیگ ن کو آتا ہے۔ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں صفائی ستھرائی نظام دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ، راولپنڈی میں دن رات ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ راولپنڈی آج بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔ ، کام کرنا آتا ہے تو مسلم لیگ ن کو آتا ہے، مری میں جتنے کام بھی ہوئے شریف برادران نے کرائے۔ ، موٹر وے منصوبوں کا نام آتے ہی فوری ذہن میں شریف برادران آجاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ وہی ملک ہے جس کی کچھ عرصہ قبل ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں، نوازشریف کی حکومت آتی ہے تو ملک ترقی کرنے لگتا ہے۔ ، نوازشریف کو ہٹایا جاتا ہے تو ملک تنزلی کا شکار ہو جاتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کو آتا ہے تو صرف فتنہ فساد پھیلانا، ہمارے مخالفین بھی ڈیفالٹ کے انتظار میں تھے۔ ، آج اُن لوگوں کو شدید مایوسی ہوئی جو ملک کو دیوالیہ ہوتا دیکھنا چاہتے تھے، لوگوں کو معلوم ہو گیا ہے کہ ترقی کرنی ہے تو ن لیگ کو ووٹ دینا ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
latest news
breaking news
headlines
head lines
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
وزیراعلیٰ پنجاب
مریم نواز
مسلم لیگ ن
نوازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
تبصرے
Please keep the discussion respectful.