میثاق آئین اور جمہوریت کے لیے محمود خان اچکزئی عمران خان سے گارنٹی دینے کو تیار
میثاق آئین اور جمہوریت کیلئے عمران خان سے متعلق گارنٹی دینے کو تیار ہوں: محمود خان اچکزئی
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے میثاق آئین اور جمہوریت پر دستخط کرنے کی 'آفر' کر دی۔ منگل کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے بنی گالہ پہنچی ۔ علیمہ خان اورنورین خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹوں کا معاملہ اٹھایا ۔ اس موقع پر اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے کہا کہ 5 نکات پر اگر ادارے اور حکمران دستخط کرتے ہیں تو عمران سے دستخط کروانا میری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میثاق آئین اور جمہوریت کے لیے بانی پی ٹی آئی سے متعلق گارنٹی دینے کو تیار ہیں ۔ علیمہ خان نے بھی محمود خان اچکزئی کے مؤقف کی تصدیق کی۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
headlines
head lines
Urdu News
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
afghanistan news
abc news
google news
بانی پی ٹی آئی
محمود خان اچکزئی
علیمہ خان
میثاق آئین
محمودخان اچکزئی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.