زیارت میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام | پانچ دہشت گرد گرفتار
بلوچستان؛ زیارت میں میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، پانچ دہشت گرد گرفتار
بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا،ضلع زیارت میں لیویز اور ضلعی انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتےہوئے پانچ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔ ،گرفتار دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت کےمطابق زیارت میں ضلعی انتظامیہ اورلیویز فورس نےدہشتگری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ۔ مشترکہ کاروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کوسپیرا رغہ لیویز چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیا،جن کا تعلق قندہار، افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے۔ جن میں 11 ہینڈ گرینیڈ، 3 ایس ایم جیز، 2 ایم فور رائفلز (پارٹس کی صورت میں)، ایک گرینیڈ لانچر، 9 ایم فور میگزینز، 14 ایس ایم جی میگزینز، 420 ایس ایم جی راؤنڈز، 230 ایم فور راؤنڈز، ایک کلو بارودی مواد، 6 وائرلیس سیٹس، 4 موبائل فونز، 2 آر پی جیز، ایک ڈگر، 13 ایمونیشن بیگز، 16 پاور سیلز، 15 ایس ایم جی گرینیڈز، ایک سوزوکی کیری وین، ایک موٹر سائیکل اورکالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا لٹریچر شامل ہے خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
دہشتگردی
پانچ دہشت گرد گرفتار
گرفتار دہشتگردوں ک
تبصرے
Please keep the discussion respectful.