پانچ سال کی مدت پوری، گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل اور نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر
پانچ سال کی آئینی مدت پوری، گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل
گلگت بلتستان حکومت کی مدمت مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوگئی۔جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کردیا گیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت کے بعد تقرری کی منظوری دی۔جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان ضلع استور کے گاؤں ناصرآباد سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کابینہ کی تشکیل کے بعد نگران حکومت عام انتخابات تک ذمہ داریاں نبھائے گی۔ قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت کی مدت 24 نومبر کو مکمل ہوگی۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات فروری 2026 میں ہونگے۔ اسمبلی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ راجہ شہباز خان نے کہا کہ 9 لاکھ 91 سے زائد ووٹرز کی لسٹ بن گئی ہے۔ فروری 2026 میں گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے آج سے تمام اسٹنٹ کمشنرز کو ووٹر لسٹیں روانہ کر دی ہیں۔ اسمبلی کے 25 انتخابی حلقوں میں ووٹر لسٹیں کل سے آویزاں ہونگی۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
news baithak
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
abc news
وزیراعظم شہباز شریف
گلگت بلتستان
عام انتخابات
اسمبلی تحلیل
آئینی مدت
گلگت بلتستان اسمبلی
ووٹر لسٹیں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.