خطے کی صورتحال اور پاک فوج کا حکومتی تعاون—فیلڈ مارشل کی بریفنگ
پاک فوج وفاقی وصوبائی حکومتوں سے تعاون جاری رکھے گی، فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج وفاقی وصوبائی حکومتوں سے تعاون جاری رکھے گی۔ دشمن کے مذموم عزائم متحد ہوکر ناکام بنائیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیوکا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، فیلڈمارشل نے شرکا کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا، وفد کو علاقائی اور اندرونی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے وفد کو سرحدپار سے دہشتگردی، ہائبرڈ خطرات سے آگاہ کیا، خطے کی بدلتی صورتحال اور جیوپولیٹیکل چیلنجز پر بھی بات چیت کی گئی۔ فیلڈمارشل عاصم منیر نے کہا کہ قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ادارے پرعزم ہیں، معرکہ حق میں افواج پاکستان کی کارکردگی سے ملک کا وقار بلندہوا،۔ پاکستان ایک اہم ملک،اپنا مقام ضرور حاصل کرے گا، قوم کی اصل طاقت قومی وحدت میں ہے۔ دشمن کے مذموم عزائم متحد ہوکر ناکام بنائیں گے۔ پاکستان کی سالمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news
abc news
آئی ایس پی آر
پاک فوج
شعبہ تعلقات عامہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر
، فیلڈ مارشل
پاکستان کی سالمیت
تبصرے
Please keep the discussion respectful.