پسند کی شادی کیس: لڑکی کے مُکرنے پر عدالت نے نوجوان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا
پسند کی شادی کا کیس: لڑکی عدالت میں مُکر گئی، عدالت نے نوجوان پر 50 ہزار کا جرمانہ کردیا
لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کے کیس میں لڑکی کے مُکرنے پر اس کے مبینہ شوہر پر 50ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ غضنفر علی خان نے شہری شعیب ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ 6 جون 2025 کو فریدہ بی بی کے ساتھ پسند کی شادی کی، لڑکی کے والدین نے زبردستی بیوی کو اپنے پاس رکھا ہے۔ اس پر جسٹس غضنفر علی خان نے کہا کہ اگر لڑکی نے تمہارے حق میں بیان نہ دیا تو 50 ہزار جرمانہ کروں گا۔ دوران سماعت لڑکی نے والدین کے ساتھ جانے کا بیان دے دیا جس پر عدالت نے نوجوان پر 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ جب تک جرمانہ ادا نہیں ہوگا، درخواست گزار پولیس کی حراست میں رہے گا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
news baithak
news today
today news paper
epaper
Pakistan news
Multan news
Hindi news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
fox news Ukraine
fox news
google news
لاہور ہائیکورٹ
پسند کی شادی
درخواست گزار
50 ہزار کا جرمانہ کردیا
جسٹس غضنفر علی خان
جرمانہ ادا
پولیس کی حراست
تبصرے
Please keep the discussion respectful.