فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم ناکام: محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
بہادر سپوتوں نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 22 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہادر سپوتوں نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خوارجیوں کو ملک کے کسی بھی حصے میں چھپنے نہیں دیا جائے گا اور خیبرپختونخوا میں قیامِ امن کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں،۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن دشمن عناصر کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ قوم کی بھرپور حمایت سے پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا،۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کے عزم، قربانیوں اور عرق ریزی کو قوم کے لیے قابلِ فخر قرار دیا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
headlines
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
خیبرپختونخوا
محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
سکیورٹی فورسز
وفاقی وزیرداخلہ
بہادر سپوتوں
عرق ریزی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.