پنجاب پولیس کی ہیلتھ اسکریننگ: تمام افسران و جوانوں کی نفسیاتی جانچ کا فیصلہ
پنجاب پولیس کے ملازمین کی ہیلتھ اسکریننگ کرانے کا فیصلہ
پنجاب پولیس کے تمام افسران اور جوانوں کی نفسیاتی صحت جانچنے کے لیے ہیلتھ اسکریننگ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ صوبہ پنجاب کے تمام ڈی پی اوز، آر پی اوز اور سی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق پولیس ملازمین کی اسکریننگ میں 3 بیماریوں شیزوفرینیا، ڈپریشن اور بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں تمام رینکس کی اسکریننگ ان کی سطح کے افسران کی ذمہ داری ہوگی۔ کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کی اسکریننگ کا ذمہ متعلقہ انسپکٹر ہوگا۔ انسپکٹر اور سب انسپکٹر کی اسکریننگ کی ذمہ داری ایس ڈی پی او،ڈی ایس پی کو سونپی گئی ہے۔ جبکہ ڈی ایس پی اور اے ایس پی کی اسکریننگ کا ذمہ متعلقہ ایس پی ہوگا۔ ایس پی اور ڈی پی او کی اسکریننگ متعلقہ آر پی او کروائیں گے۔ پولیس کے کلیریکل اسٹاف کی نفسیاتی اسکریننگ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ اسکریننگ کا مرحلہ مکمل کرکے رپورٹ پندرہ دسمبر تک سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کی جائے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
headlines
head lines
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
google news
صوبہ پنجاب
ڈی ایس پی
ہیلتھ اسکریننگ کرانے کا فیصلہ
کانسٹیبل
ہیڈ کانسٹیبل
اے ایس آئی
انسپکٹر اور سب انسپکٹر
اے ایس پی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.