پاور ہولڈنگ کمپنی کا قرض ادا: 659.6 ارب روپے کی بڑی ادائیگی مکمل
پاورہولڈنگ لمیٹڈ کے 659.6 ارب روپے قرض کی ادائیگی کردی گئی
پاور سیکٹرز کے گردشی قرض سے چھٹکارے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ حکومت نے پاور ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے قرض کی ادائیگی کر دی۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا پاور ہولڈنگ کمپنی کے 659 ارب 6 کروڑ روپے قرض ادا کردیا ہے۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے ذریعے تصدیق کی کہ قرض کی ادائیگی کیپٹل مارکیٹ کے ذریعے کی گئی۔ سکوک ادائیگی پاکستان کی تاریخ میں ڈیٹ مارکیٹ کی سب سے بڑی ادائیگی ہے۔ اویس لغاری کے مطابق پاکستان انرجی سکوک کے 399 اعشاریہ 6 ارب روپے اور سینڈیکیٹڈ فنانسنگ سہولت میں 259 اعشاریہ 7 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔ یہ ادائیگی ایک ہزار 225 ارب روپے کے گردشی قرض میں کمی کی جانب بڑا قدم ہے۔ اس سیٹلمنٹ نے نہ صرف پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کی مضبوطی ثابت کر دی بلکہ اس سے اسلامی فنانسنگ نظام کی گہرائی پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی ظاہر ہوتا ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
news baithak
news today
today news paper
newspaper
epaper today
Hindi news
latest news
news headlines
headlines
Urdu News
Editorial
Essay women day
Current Affairs
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
google news
اویس لغاری
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری
وزیر توانائی اویس لغاری
پاور ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ
سکوک ادائیگی
پاور سیکٹرز
اورہولڈنگ لمیٹڈ
کیپٹل مارکیٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.