پتنگ بازی کی اجازت کا نوٹیفکیشن، لاہور ہائیکورٹ کا پولیس کو حفاظتی پلان پیش کرنے کا حکم
پتنگ بازی کی اجازت کا نوٹیفکیشن، پولیس حکام کو حفاظتی پلان پیش کرنے کی ہدایت
لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت کے نوٹیفکیشن پر پولیس حکام کو حفاظتی پلان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں کائٹ فلائنگ آرڈیننس اور ڈی سی کی بسنت اجازت کے نوٹیفکیشن کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ ، جسٹس ملک اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ پتنگ بازی کے دوران شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آئین کے تحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ لہٰذا عدالت سے استدعا کی کہ کائٹ فلائنگ آرڈیننس اور پتنگ بازی کی اجازت سے متعلق نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل سے استفسار کیا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں اور سیفٹی کو کیسے یقینی بنایا جائے گا،۔ درخواست میں کچھ تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں جن میں ایک بچے کا گلا کٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
head lines
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
لاہور ہائیکورٹ
درخواست
پتنگ بازی
حفاظتی پلان پیش
جسٹس ملک اویس خالد
ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل
درخواست پر سماعت
پلان پیش
نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.