کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد
کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد
لاہور ہائیکورٹ نے کائٹ فلائنگ ایکٹ2025 پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی اور فریقین کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازیم پینل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے، پتنگ بازی خونی کھیل ہے۔ اس کی اجازت دینا شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت کائٹ فلائنگ ایکٹ کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ایکٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔ دوران سماعت عدالت نے کائٹ فلائنگ ایکٹ پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی- ، عدالتی حکم پر درخواست گزار نے کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کو فریق بنا دیا۔ عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 16 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل کو دلائل کی ہدایت دے دی۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
لاہور ہائیکورٹ
عدالتی حکم
درخواست گزار
استدعا مسترد
کائٹ فلائنگ ایکٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.