لاہور میں بسنت پھیکی پڑنے کا خدشہ، پتنگ بازی کے سامان کی قلت
لاہور میں بسنت پھیکی پڑنے کا خدشہ، پتنگ بازی کے سامان کی قلت برقرار
لاہور میں بسنت کی رونقیں ماند پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ پتنگ بازی کے سامان کی قلت برقرار ہے جبکہ آن لائن پرمٹ سسٹم تاحال فعال نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق لاہورمیں پتنگ، گڈےاورڈورکی فراہمی بدستور محدود ہے، جبکہ لائسنس ہولڈرز آن لائن پرمٹ کے اجرا کےمنتظرہیں۔ ،انتظامیہ کی جانب سےقائم کیےگئے پورٹل پرتاحال پرمٹ فارم دستیاب نہیں ہو سکا، جس کے باعث کاروباری افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہےکہ لائسنس ہولڈرز آن لائن پرمٹ حاصل کرکےدیگر شہروں سےپتنگ بازی کا سامان منگواسکتے ہیں،تاہم تاخیرکےباعث پتنگ،گڈےاورڈورکی قیمتوں میں مزید اضافےکا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کےمطابق اگربروقت پتنگ بازی کاسامان دستیاب نہ ہوا تو بسنت کی رونقیں ماند پڑجائیں گی،ایسوسی ایشن نےانتظامیہ سے فوری طور پر پرمٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
news bulletin
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Pakistan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
google news
ضلعی انتظامیہ
بسنت کی رونقیں
کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن
بسنت کی رونقیں ماند
لائسنس ہولڈرز
تبصرے
Please keep the discussion respectful.