سندھ میں ٹیکس وصولی میں کمی، محکموں کی کارکردگی زیر سوال

سندھ میں مقررہ ہدف سے 49 فیصد کم ٹیکس وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے،۔ رواں مالی سال کے 8 ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6 کھرب 14 ارب 55 کروڑ روپے تھا ۔ جبکہ صرف 3 کھرب 11 ارب 4 کروڑ ہی وصول کیے جاسکے۔ ٹیکس وصولی کے اعداد و شمار کے مطابق بورڈ آف ریونیو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور سندھ ریونیو بورڈ نے نصف ہدف حاصل کیا، ۔ تینوں محکموں نے 3 کھرب 3 کروڑ روپے کم وصول کیے۔ اعداد و شمار کے مطابق بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60 ارب 70 کروڑ روپے تھا۔ مگر17 ارب 43 کروڑ روپے وصول کیے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا ہدف 2 کھرب 3 ارب تھا۔ جس کے بجائے محکمے نے ایک کھرب 23 ارب روپے وصول کیے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں