بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ میں تاریخ رقم کردی

لاہور: پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں تاریخ رقم کردی۔

بابر اعظم اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں پی ایس ایل میں 3000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے یہ تاریخی کارنامہ 80 سے زائد اننگز میں انجام دیا۔ انہوں نے پی ایس ایل کے میچوں میں 44.83 کی شاندار اوسط سے مجموعی طور پر 3004 رنز بنائے ہیں۔

اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 68 رنز بنائے لیکن اس کے باوجود ان کی ٹیم میچ نہ جیت سکی۔

207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

بابر اعظم کے پی ایس ایل کیریئر میں 29 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز

بابر اعظم: 3004

فخر زمان: 2381

شعیب ملک: 2082