پاکستان امریکا اور ایران مذاکرات کے فروغ میں کردار جاری رکھے گا: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے جدہ میں طویل ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے اور مشکل حالات میں سعودی قیادت کی دانشمندانہ حکمت عملی اور صبر و تحمل کو سراہا ہے۔
وزیراعظم کے مطابق سعودی ولی عہد کو پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں کردار اور اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ تاریخی امن مذاکرات کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔