پلاسٹک تھیلے پابندی، پنجاب کو پلاسٹک فری زون بنانے کا منصوبہ

پنجاب حکومت کا پلاسٹک تھیلے استعمال کرنے پر کارروائی کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے پلاسٹک تھیلوں کے استعمال کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت نے کہا کہ پلاسٹک تھیلوں کی حوصلہ شکنی ناگزیر ہے کیونکہ یہ صحت کے لیے نقصان دہ اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پلاسٹک تھیلوں کے متبادل کے طور پر سستے کاغذی تھیلے دستیاب ہیں، جنہیں فروغ دیا جانا چاہیے۔
کنول لیاقت کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ پنجاب کو مرحلہ وار پلاسٹک فری زون قرار دیا جائے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔