پنجاب کے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں فراہم کرنے کی منظوری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں فری ٹرانسپورٹ پروگرام، الیکٹرک بسوں، ای ٹیکسی اسکیم اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ فری ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت 21 روٹس پر ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد مسافر مستفید ہو چکے ہیں۔
، جبکہ مجموعی طور پر 3560 بس ٹرپس مکمل کیے جا چکے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10 اضلاع اٹک، بھکر، حافظ آباد، خانیوال، لیہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ میں نئی الیکٹرو بسیں فراہم کی جائیں گی۔
منصوبے کے مطابق رواں ماہ 100 الیکٹرو بسیں پنجاب پہنچیں گی، مئی کے وسط تک 350 جبکہ جون کے آخر تک مزید 264 بسیں فراہم کی جائیں گی۔
ہر ڈویژن میں الیکٹرو بسوں کے لیے خصوصی بس ڈپو بھی قائم کیے جائیں گے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔