مون سون سے قبل دریاؤں کے حفاظتی بندوں کے سروے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے مون سون سیزن سے قبل دریاؤں کے حفاظتی بندوں کا مشترکہ سروے کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات تیز کرتے ہوئے فیڈرل فلڈ کمیشن نے چاروں صوبوں کے محکمہ آبپاشی کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام صوبے اپنے اپنے علاقوں میں حفاظتی بندوں کا مشترکہ سروے کریں، بندوں میں موجود کمزوریوں اور نقائص کی نشاندہی کی جائے اور فوری اصلاحی اقدامات تجویز کیے جائیں۔
فیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق سروے کی بنیاد پر ایک جامع رپورٹ تیار کر کے کمیشن کو ارسال کی جائے گی، تاکہ بروقت فنڈز کی فراہمی اور مرمتی کام شروع کیا جا سکے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔