بجلی کا شارٹ فال کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 726 میگاواٹ سے تجاوز، عوام پریشان

ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 726 میگاواٹ سے تجاوز کر چکا ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 14 ہزار 274 میگاواٹ ہے، جبکہ طلب 20 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔
بجلی کی پیداوار کے ذرائع میں پن بجلی سے 1 ہزار 530 میگاواٹ، تھرمل سے 7 ہزار 814 میگاواٹ، سولر سے 450 میگاواٹ، ونڈ انرجی سے 1 ہزار 490 میگاواٹ، نیوکلیئر سے 2 ہزار 890 میگاواٹ جبکہ بگاس پاور پلانٹس سے 100 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔
شارٹ فال کے باعث شہری اور دیہی علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔