گجر فیملی کے چشم و چراغ کوحالیہ انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)روزنامہ”بیٹھک“ کی مصدقہ سروے رپورٹنگ کے عین مطابق گجر فیملی کے چشم و چراغ کوحالیہ عام انتخابات میں حلقہ پی پی 262 سے صوبائی اسمبلی کی نشست پربدترین شکست کا سامنا،این اے 172 کے لیگی امیدوار قومی اسمبلی گجر خاندان پر عوامی غصے کی زد میں آکر الیکشن ہار بیٹھے، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی و قومی اسمبلی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب، حلقہ کے عوام نے گجر فیملی کو عوام کے ساتھ شعبدہ بازی کرنے کی سزا سنادی، روزنامہ”بیٹھک“ کی حلقہ پی پی 262 کی سروے رپورٹ تیار کرنے والے بیوروچیف کو حلقہ کے عوام کا خراج تحسین، روزنامہ”بیٹھک“ عوام کا ترجمان اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ شائع کرنے والا ادارہ قرار۔ تفصیل کے مطابق عام انتخابات 2024 کے انعقاد سے قبل روزنامہ”بیٹھک“ کی جانب سے حلقہ پی پی 262 کا سروے کر کے مختلف علاقوں کے مکینوں سے ووٹ کاسٹ کرنے بارے مفصل سروے کیا گیا جس میں حلقہ کے عوام نے جعفر خاندان کی عوام کے ساتھ مسلسل ناانصافیوں،عوامی رابطوں کے فقدان، حلقہ کے مسائل حل کرنے پر عدم توجہ کا کھل کر اظہار کیااور روزنامہ”بیٹھک“ نے عوامی آراء پر مبنی سروے کو شہ سرخیوں میں شائع کیاجس پر گجر فیملی کی جانب سے سروے رپورٹ تیار کرنے والے روزنامہ”بیٹھک“ کے بیوروچیف رحیم یارخان نعیم چودھری کو سردار احمد گجر نامی غنڈے کے ذریعے قتل و سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں لیکن روزنامہ ”بیٹھک“ کی ٹیم کی جانب سے کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر حقائق پر مبنی رپورٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا اور اس طرح روزنامہ ”بیٹھک“ کی حلقہ پی پی 262 کے حوالے سے گجر خاندان کی سیاسی صورتحال پر مبنی سروے رپورٹ کے عین مطابق حلقہ پی پی262 سے گجر فیملی کے چشم و چراغ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے امیدوار چودھری محمدعمر جعفر کو حالیہ عام انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس ضمن میں روزنامہ ”بیٹھک“ کی جانب سے شریف خاندان کو حالیہ عام انتخابات 2024ء کے دوران حلقہ پی پی 262 سے گجر فیملی سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی محمدعمرجعفر گجر کی شکست بارے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا تاہم عام انتخابات میں بہت بڑے مارجن سے شکست نے گجر خاندان کی رحیم یارخان میں دم توڑتی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے جبکہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے سے قبل گجر فیملی سے ناراض سابق لیگی رکن قومی اسمبلی میاں امتیاز احمد نے
ناگزیر وجوہات کی بناء پر گجر خاندان سے صلح کر لی جس کا خمیازہ انہیں حالیہ عام انتخابات میں ناکامی کی صورت میں بھگتنا پڑا ہے۔ چودھری جعفراقبال گجر، بیگم عشرت اشرف، زیب جعفر، چودھری محمدعمر جعفر نے بارہا مرتبہ انتخابات میں کامیابی کے بعد حلقہ کے عوام کے مینڈیٹ کا حق ادا کرنے کی بجائے شریف خاندان کی سیاسی چھتری تلے پناہ کو ہی اپنی متاع کل سمجھ رکھا تھا تاہم حالیہ انتخابات میں حلقہ پی پی 262 کے عوام نے چودھری محمدعمر جعفر کو بھاری مارجن سے شکست دے کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ حلقہ پی پی 262 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری آصف مجید بھاری لیگی امیدوار چودھری محمدعمر جعفر کو بھاری لیڈ سے شکست دے کر کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں جبکہ حلقہ این اے 172 سے لیگی امیدوار قومی اسمبلی میاں امتیاز احمد گجر خاندان سے ناراض حلقہ کے عوام کے غیض و غضب کا نشانہ بننے کی وجہ سے جیتی ہوئی سیٹ ہار بیٹھے ہیں اور ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چودھری جاوید اقبال وڑائچ بھاری اکثریت سے ایم این اے منتخب ہوگئے ہیں۔ حلقہ کے عوام نے روزنامہ”بیٹھک“ کی سروے رپورٹس اور سیاسی تناظر میں حقائق پر مبنی رپورٹنگ پر پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ادارہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں