ٹی ایچ کیوہسپتال کہروڑپکامیں تھیلسیمیاسنٹربنانے کاٹاسک

کہروڑ پکا(تحصیل رپورٹر)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہروڑ پکا میں صحافیوں کی تحریک کے نتیجہ میں مخیر حضرات کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت ڈائیلسزسنٹر کے قیام کے بعد صحافیوں نے تھیلیسمیاکے مریضوں کے علاج کے لیے تھلیسیمیا سنٹر اور بلڈ بینک قائم کرنے کا بیڑا اٹھا لیا گزشتہ روزکہروڑپکا کے سپوت پنجاب تھیلیسمیا پروگرام کے ریجنل ڈاٹریکٹر سید عاصم رضا کو سپیشل کہروڑ پکا آنے کی دعوت دی گئی اور ان کی موجودگی میں معروف صحافیوں لیاقت مغل اہم شاہد تبسم قریشی چوہدری عبدالرحمن نے ایم ایس ڈاکٹر احمد خادم سے ملاقات کی اور پروگرام پر تبادلہ خیال کیا ڈاکٹر احمد خادم نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے وعدہ کیا کہ سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب علی جان سی ای او لودھراں اور ڈی سی او لودھراں سے ذاتی طور پر درخواست کر کے وہ عملہ اور دیگر طبی ضروریات پوری کرنے کی مکمل کوشش کریں گے لیکن سب سے پہلے اس سینٹر کے قیام کے لیے ایک چھ بیڈ کا حال کمرہ اور دو چھوٹے کمرے ضروری درکار ہیں جس کے لیے مخیر حضرات سے اپیل کی گئی کہ وہ کسی بھی اپنے بزرگ کے نام پر ٹرسٹ یا میموریل کی طرز پر یہ عمارت ٹی ایچ کیو میں تعمیر کروا کرڈونیٹ کریں ۔جس کو باقاعدہ ان کے ٹرسٹ یا میموریل کے نام پر رجسٹر کروا کر اس عمارت کی پیشانی پر ان کا نام ساری عمر کے لیے تحریر کرا دیا جائے گاتاکہ دیگر مشینری اور دیگر سہولیات کے لیے اگے قدم بڑھایا جا سکے اس سلسلہ میں ریجنل ڈائریکٹر سید عاصم رضا نے تمام ٹیم کو ائندہ ہفتے ملتان سینٹر کے دورے کی دعوت دی تاکہ ان کو عملی طور پر تمام انتظامات کا مشاہدہ کر کے انتظامات کرنے میں اسانی ہو سید عاصم رضا نے اپنی تجاویز اور پروگرام پیش کیا باہمی طور پر متفقہ رائے سے طے پایا کہ سید آصف رضا اپنی پیشہ ورانہ خدمات اور تجربات کی روشنی میں ابتدائی پلاننگ تجاویز اور مشورہ جات مہیا کریں گے جس کے بعد اس سینٹر کے قیام کے لیے عملی قدم اٹھایا جائے گا ایم ایس ڈاکٹر احمد خادم اور کہروڑ پکا کی صحافی برادری نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ جیسے پہلے ان کی اپیل پر اوورسیز پاکستانی غلام حسین بلوچ نے 25 لاکھ روپے مالیت کی دو ڈائلسز مشینیں اور ایک ار او پلانٹ جبکہ نعیم چوہان نے دو عدد ڈائلسز مشینیں اور سابق چیئرمین بلدیہ کروڑ پکا شیخ رضوان نے ہر ماہ 100 ڈائلسز کا خرچہ پانچ لاکھ روپے تک برداشت کرنے کا اعلان کیا اور اس طرح انہوں نے ڈائلینسز سینٹر کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اب بھی تحصیل کہروڑ پکا بلکہ پاکستان بھر کے مخیر حضرات دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اگے ائیں اور تھیلیسمیا کے وہ غریب مریض جو ملتان اور بہاولپور سفر کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہروڈ پکا میں ہی ان کے علاج کا موقع مہیا کیا جا سکے پروگرام میں یہ بھی طے کیا گیا کہ اسکولوں کالجوں اور دیگر اداروں میں نوجوانوں کو بلڈ بینک میں بلڈ فراہم کرنے کی ترغیب دینے کے لیے پہلے سے تجربہ کار پروفیسر لیاقت مغل کی قیادت میں ایک ٹیم مقرر کی جائے گی جو تمام اداروں میں جا کر بلڈ فراہمی کی افادیت پر نوجوانوں کو راغب کرنے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں