صارفین کے لیے گوگل کروم کا زبردست تحفہ

صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ویب براؤزر گوگل کروم میں کچھ نئے فیچرز شامل کیے ہیں۔

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کروم کا نیا ورژن 123 مارچ میں صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، جس کا بیٹا ورژن حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں پی ڈی ایف ریڈر کو کروم براؤزر کا حصہ بنانے کے لیے ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

پی ڈی ایف ریڈر کچھ عرصے سے کروم براؤزر کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں استعمال ہورہا تھا تاہم اب یہ فیچر اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے لیے بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔

اس فیچر کے ساتھ اینڈرائیڈ ڈیوائس میں پی ڈی ایف فائلز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ ویب براؤزر میں ہی کھلیں گی۔

ایک اور نیا فیچر ٹیب گروپ شیئرنگ سے متعلق ہے، اس فیچر سے آپ کروم پر لنکس کی بجائے ٹیب گروپس شیئر کرسکیں گے، یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز اور ڈیسک ٹاپ ورژن کروم صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اسی طرح کروم 123 میں مختلف ڈیوائسز کے درمیان سوئچنگ کے عمل کو آسان اور آسان بنانے کے لیے گوگل ایک نئے ریزیوم ٹیب آپشن کو کروم براؤزر کا حصہ بنا رہا ہے۔

اس آپشن کے تحت دیگر ڈیوائسز میں کھلنے والی ٹیبز نئی ڈیوائس کے ٹیب پیج میں دکھائی دیں گی۔ یہ فیچر ڈیسک ٹاپ، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں اینڈرائیڈ جیسے میڈیا پلیئر سے متعلق ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، کروم 123 کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ایک نیا میڈیا پلیئر ویب براؤزر کا حصہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں