غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، مزید 43 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، مزید 43 فلسطینی شہید
"غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری ساتویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے لیکن ابھی تک اس کی شدت میں کمی نہیں آئی ہے اور جنگ بندی کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔" قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے نصرت کیمپ میں مزید 5 فلسطینیوں کو شہید جب کہ درجنوں کو زخمی کردیا۔ اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران 43 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، مختلف علاقوں سے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا، جب کہ فوجیوں کی سرپرستی میں 30 زیتون کے درخت بھی اکھاڑ دیے گئے۔7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار 729 فلسطینی شہید اور 76 ہزار 371 زخمی ہو چکے ہیں۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.