غزہ کے الشفا ہسپتال اور بیت لاحیہ میں اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں

غزہ کے الشفا ہسپتال اور بیت لاحیہ میں اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں
عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت اور غزہ کے مقبوضہ فلسطینی انکلیو کی سول ڈیفنس فورسز نے شہر کے الشفا اسپتال میں ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔ جب ٹیم نے کھدائی روکی تب تک قبر سے 9 لاشیں مل چکی تھیں۔ جو لاشیں ملی تھیں وہ گلنا شروع ہو گئی تھیں جس سے معلوم ہوتا تھا کہ یہ لوگ حال ہی میں شہید ہوئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق قبر سے ملنے والی لاشوں پر پٹیاں اور کیتھیٹرائز بھی تھے ۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لاشیں اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی ہیں اور جن لواحقین نے لاشوں کی شناخت کی انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے لاشیں اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی ہیں۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.