“تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ایک اسرائیلی تجارتی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔”
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب سے ایک اسرائیلی تجارتی جہاز کو قبضے میں لے لیا، جہاز متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ سے بھارت کے لیے روانہ ہوا تھا۔ جن میں سے 17 ہندوستانی شہری بتائے جاتے ہیں۔اس جہاز کا تعلق لندن میں مقیم زوڈیاک میری ٹائم سے ہے، جو اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر اور اس کے اہل خانہ کے زیر انتظام چلنے والے زوڈیاک گروپ کا حصہ ہے، جس میں ایرانی فوجیوں کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اترنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر دیکھی جا سکتی ہے۔ جہاز کو آبنائے ہرمز کے قریب ایک “ہیلی بورن آپریشن” کے ذریعے قبضے میں لیا گیا تھا اور اب اس کا رخ ایرانی پانیوں کی طرف ہے۔دوسری جانب ایران کی جانب سے جہاز کو قبضے میں لینے کے اعلان کے بعد اسرائیلی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ایران کو ’نتائج‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انتظامیہ کے مطابق دنیا بھر میں تیل کی کھپت کا پانچواں حصہ ہر سال یہاں سے گزرتا ہے۔