اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں ہوئے؟

عدالتی احکامات کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں ہوئے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور الیکشن کمیشن سے رپورٹس طلب کر لیں،
جسٹس ارباب محمد طاہر نے 4 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے 31 دسمبر 2022 کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
ڈویژن بنچ نے 120 دنوں میں ووٹنگ کرانے کا حکم بھی دیا تھا، ڈویژن بنچ کے 2 مارچ 2023 کے حکم پر تاحال عمل نہیں ہوا۔
وفاقی حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے کیوں گریزاں ہے؟ سیکرٹری داخلہ، الیکشن کمیشن اور چیف کمشنر دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کریں گے۔ کیس کی اگلی سماعت 29 مئی کو ہوگی۔