سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اگلے ہفتے تک موصول ہوں گے: وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی مالی معاونت پاکستان کو آئندہ ہفتے تک موصول ہو جائے گی۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آج سعودی وزیر خزانہ سے تفصیلی ملاقات ہوئی-
، جبکہ گزشتہ جمعہ کو اسلام آباد میں بھی اس حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔
ان کے مطابق سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ 3 ارب ڈالر اضافی ڈپازٹس کی صورت میں فراہم کیے جائیں گے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے یہ سپورٹ آئندہ ہفتے تک موصول ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے 1.4 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی ہیں اور حکومت تمام مالی ذمہ داریاں بروقت ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔