سعودی عرب: بغیر اجازت حج کرنے پر سخت سزاؤں کا اعلان
ریاض: سعودی حکومت نے حج کے لیے لازمی اجازت نامہ حاصل کرنے کی ہدایت کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان کر دیا ہے۔
، تاکہ حج کے انتظامات کو بہتر اور منظم بنایا جا سکے۔
سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا اس کی کوشش کرنے پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
جبکہ غیر قانونی حجاج کو پناہ دینے یا کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے والوں پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔
وزارتِ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندیاں یکم ذی القعدہ سے 14 ذی الحجہ تک نافذ العمل رہیں گی۔
مزید برآں، وزٹ ویزا رکھنے والے افراد کو مکہ مکرمہ یا دیگر مقدس مقامات تک پہنچانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بغیر اجازت حج کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ملک بدر کیا جائے گا اور ان پر 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔