پنجاب ٹریفک جرمانے کمی فیصلہ: موٹرسائیکل اور کار چالان میں بڑی کمی

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانوں میں کمی کی تیاری مکمل

پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے۔
، جبکہ اس سمری کو باقاعدہ منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
سمری کے مطابق موٹرسائیکل کے چالان کی رقم 2 ہزار روپے سے کم کر کے 1 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح رکشے کا چالان 3 ہزار سے کم کر کے 1 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
، جبکہ سنگین خلاف ورزی کی صورت میں یہ جرمانہ 2 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔مزید برآں، کار اور جیپ کے چالان کی رقم 5 ہزار سے کم کر کے 3 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
تاہم موٹرسائیکل، رکشے اور کار کے لیے اوور اسپیڈنگ کے جرمانے برقرار رکھے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ 2000 سی سی اور اس سے زائد لگژری گاڑیوں کے جرمانے میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے،۔
جس کے تحت اسے 20 ہزار روپے سے کم کر کے 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔