بھارتی معیشت شدید دباؤ میں، بڑے پیمانے پر بیروزگاری اور غربت میں اضافے کا خدشہ
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات عالمی معیشت کے ساتھ ساتھ بھارت پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔
، جس کے باعث بھارتی معیشت مزید دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی تازہ رپورٹ کے مطابق خطے میں جاری بحران کے نتیجے میں بھارت میں تقریباً 25 لاکھ مزید افراد غربت کی لکیر سے نیچے جا سکتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس اضافے کے بعد بھارت میں غربت کا شکار افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تقریباً 35 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
یو این ڈی پی کے مطابق اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو زرعی شعبہ خصوصاً خریف کی فصل شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
، جس کے نتیجے میں ملک میں خوراک کے بحران کا امکان بھی پیدا ہو سکتا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔