بلوچستان تھریشر فیول سبسڈی اسکیم کا آغاز، ہزاروں کسانوں کو ریلیف

بلوچستان: گندم کے کاشتکاروں کے لیے تھریشر فیول سبسڈی اسکیم کا باضابطہ آغاز

بلوچستان حکومت نے گندم کے کاشتکاروں کی معاونت کے لیے تھریشر فیول سبسڈی اسکیم پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کاشتکاروں کے اخراجات میں کمی لانا اور زرعی شعبے کو سہارا دینا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 3,102 کسانوں کے بینک اکاؤنٹس میں سبسڈی کی رقم منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران مزید 13,128 کاشتکاروں کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں 85 ہزار سے زائد کسان اس اسکیم کے لیے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جن میں سے 74 ہزار سے زائد کی تصدیق مکمل کی جا چکی ہے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے چھوٹے زمینداروں اور کسانوں کو ترجیحی بنیادوں پر مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
فیول سبسڈی کے ذریعے تھریشر کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی، جس سے کاشتکاروں پر پڑنے والا اضافی مالی بوجھ کم ہوگا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔