اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ضمانت منظور کرلی۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے منگل کو 190 ملین پاونڈز کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بدھ کو سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنایا، جس کے مطابق عمران خان کی 10 لاکھ روپے کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی گئی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی کو 190 ملین پاؤنڈ کے نیب کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔