یوسف رضا گیلانی کی نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

یوسف رضا گیلانی کی نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اسلام آباد سے اپنے بیان میں سبکدوش صدر نے کہا کہ وہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے نواز شریف کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی جمہوریت کے لیے نواز شریف کی اہم خدمات ہیں۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی میاں نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.