روس کے صدر ولادیمیر پوٹن شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے اس ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔
کریملن کا کہنا ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 16 سے 17 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
کریملن کے مطابق ملاقات میں صدر پیوٹن اور صدر شی جن پنگ جامع شراکت داری اور تزویراتی تعاون کے تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
دونوں رہنما اہم ترین بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
ملاقات کے بعد دونوں رہنما مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کریں گے۔ روسی صدر چین کے وزیر اعظم لی کیانگ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں تجارتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔