شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا انسداد منشیات کا کامیاب آپریشن، 380 کلو منشیات برآمد

شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا انسداد منشیات کا کامیاب آپریشن، 380 کلو منشیات برآمد
پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے شمالی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کے کامیاب آپریشن میں 380 کلو گرام انتہائی قیمتی منشیات قبضے میں لے لیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس یرموک نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر انسداد منشیات آپریشن میں شمالی بحیرہ عرب میں 380 کلو گرام انتہائی قیمتی منشیات قبضے میں لے لی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت ہزاروں ڈالر ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں موثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی جہاز سمندر میں منشیات کی اسمگلنگ، بحری قزاقی اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے باقاعدگی سے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.