گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144لگا دی

گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144لگا دی
محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کی شاہراہوں اور سڑکوں پر قربانی کے جانوروں کی فروخت پر دفعہ 144 نافذ کر دی۔ قربانی کے جانور صرف مقرر کردہ 8 مویشی منڈیوں میں فروخت کیے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شاہراہوں اور سڑکوں پر جانوروں کی فروخت پر 20 جون تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دفعہ 144 امن و امان برقرار رکھنے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے نافذ کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے عوامی مفاد میں دفعہ 144 لگانے کی سفارش کی تھی۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.