ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 1ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ورلڈ بینک نے  پاکستان کیلئے 1ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی
عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے قرض کی منظوری دے دی ہے۔ منظور شدہ اضافی فنڈز داسو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے فیز ون پر خرچ کیے جائیں گے۔ ورلڈ بینک کے اعلان کے مطابق یہ منصوبہ بجلی کی سپلائی کو بہتر اور وسعت دے گا جس سے لوگوں کو سماجی اور اقتصادی سہولیات تک رسائی حاصل ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ اس سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہوگی۔ منصوبے کی تکمیل سے 4320 میگاواٹ سے 5400 میگاواٹ تک بجلی پیدا ہوگی۔ پہلے مرحلے میں بجلی کی پیداوار کا تخمینہ 2160 میگاواٹ ہے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.