ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے لیےکوالیفائیڈ ٹیموں کی تصدیق کردی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے لیےکوالیفائیڈ ٹیموں کی تصدیق کردی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائیڈ ٹیموں کی تصدیق کر دی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں پاکستان بھی شامل ہے جو 2026 کے لیے براہ راست کوالیفائی کر چکی ہیں۔ آئی سی سی نے بتایا ہے کہ کل 12 ٹیمیں ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔ ۔میزبان سری لنکا اور بھارت کےعلاوہ افغانستان نے بھی کوالیفائی کیا، دیگر ٹیموں میں آسٹریلیا،جنوبی افریقا، بنگلادیش، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز،امریکا، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں۔ یاد رہےکہ پاکستان رواں برس ہونےوالےٹی ٹونٹی ورلڈکپ کےسپر ایٹ مرحلےمیں نہیں پہنچ سکا تھا جس کےبعدسوشل میڈیا سمیت دیگرفورمز پرغلط بیانی پھیلائی جارہی تھی کہ اگلے ورلڈ کپ کے لیےپاکستان ٹیم کو کوالیفائرزمیچ کھیلنے پڑیں گے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.