اننت امبانی نے شادی میں شاہ رخ خان سمیت اپنے دوستوں کو کیا تحفہ دیا؟

اننت امبانی نے شادی میں شاہ رخ خان سمیت اپنے دوستوں کو کیا تحفہ دیا؟
امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی رادھیکا مرچنٹ سے ہوئی جس کے دنیا بھر میں چرچے ہوئے۔ بھارتی میڈیا اس شادی کے حوالے سے انتہائی دلچسپ باتیں سامنے لا رہا ہے۔ اس شادی میں نہ صرف بالی ووڈ اداکار بلکہ بین الاقوامی اداکاروں اور گلوکاروں نے بھی شرکت کی۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ جس کی بھی شادی ہوتی ہے اسے تحائف ملتے ہیں۔ لیکن یہاں دولہے نے اداکار شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ سمیت اپنے تمام دوستوں کو ریٹرن گفٹ بھی دیئے۔ مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی نے شادی پر شاہ رخ اور رنویر سمیت ہر دوست کوگھڑی کا تحفہ دیا،اس گھڑی کی مالیت 2کروڑ روپے تھی۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.