عائشہ جہانزیب کی طلاق کی اپیل کیس: اہل خانہ سے شرائط پر اتفاق

عائشہ جہانزیب کا اپنے شوہر سے طلاق کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

عدالت میں بیان دیتے ہوئے ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب نے کہا کہ اہل خانہ سے کچھ شرائط پر اتفاق ہوا ہے۔
اس لیے ان کے شوہر حارث کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمود نے ملزم حارث علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران عائشہ جہانزیب عدالت میں پیش ہوئیں اور کہا کہ ہمارے خاندان کے معززین سے کچھ شرائط پر اتفاق ہوا ہے۔
اس لیے ملزمان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔
جج نے کہا کیا آپ اپنی مرضی سے صلح کر رہے ہیں؟ عائشہ نے کہا کہ جو کچھ ہوا بہت ظلم ہے، کسی خاتون کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
لیکن جو بھی فیصلہ معززین نے کیا، میں اسے قبول کرتی ہوں، کیس کو گواہوں کی موجودگی میں ضمانت کی حد تک لے کر جاؤں گی۔
عدالت نے مدعی کے بیان کی روشنی میں ملزم حارث کی ضمانت منظور کر لی۔
تھانہ سرور روڈ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں