پاکستان کو سافٹ سے ہارڈ اسٹیٹ میں تبدیل کرنا ہو گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں مافیاز کھلے عام کام کر رہے ہیں
اور اسمگلروں کو سزا نہیں مل رہی، پاکستان کو سافٹ سے ہارڈ اسٹیٹ بنانا ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ سے بات کی،
جس کے دوران انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ملک میں روزانہ 126 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جاتے ہیں
اور یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کو سافٹ سٹیٹ سے ہارڈ سٹیٹ میں تبدیل کرنا ہو گا،
یہاں مافیاز کھلے عام کام کر رہے ہیں اور سمگلروں کو سزا نہیں مل رہی۔
میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان اسمگل ہو کر پھر پاکستان آتا ہے۔