چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز: تفصیلات اور تازہ ترین معلومات

چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہونے کی وجوہات اور ڈاکٹروں کا مشورہ

پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے، انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کو پسلیاں ٹوٹنے کے باعث سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں چوہدری پرویز الٰہی کا طبی معائنہ کیا گیا، اسپتال میں ایکو کارڈیوگرام اور دل کے دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خون کے نمونے بھی لیے گئے ہیں۔
خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹروں کا پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں