"تیل کی فروخت میں سالانہ 11.4 فیصد کمی: ایران اسمگلنگ اور فرنس آئل کی طلب میں کمی"
"کراچی: تیل کی فروخت میں 11.4 فیصد کمی، پی ایس او کی فروخت میں 19 فیصد کی کمی"
تیل کی فروخت میں سالانہ 11.4 فیصد کمی ریکارڈ کراچی: ایران سے اسمگلنگ اور فرنس آئل سے پیدا کردہ بجلی کی طلب میں کمی سے تیل کی فروخت میں 11.4 فیصد سالانہ کمی ہوگئی۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کے مطابق پی ایس او کی فروخت میں سالانہ 19 فیصد کمی سے 0.55 ملین میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔ او سی اے سی کا کہنا ہے کہ جولائی میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت 11.4 فیصد سالانہ کمی سے 12 لاکھ میٹرک ٹن ہوگئی ۔ جب کہ جولائی 2023 میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت 13 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن تھی۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے بتایا کہ جون میں 14 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن فروخت کے مقابلے میں تیل کی فروخت ماہانہ 17.3 فیصد کم ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹر اسپرٹ میں 9.9 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 5.9 فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 46.3 فیصد کمی ہوئی۔ ماہرین کہتے ہیں کہ تیل کی فروخت میں کمی ایران سے اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کے باعث ہوئی۔ فرنس آئل پر بجلی کی پیداوار کی مانگ میں کمی کی وجہ سے بھی تیل کی فروخت متاثر ہوئی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
news bulletin
news headlines
headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.