بجلی کی قیمت میں 90 پیسے فی یونٹ اضافی: صارفین پر مزید بوجھ
بجلی کی قیمت میں 90 پیسے فی یونٹ اضافی: کیپسٹی پیمنٹس اور دیگر مطالبات
بجلی کی قیمت میں 90 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی کی قیمت میں مزید ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے واپس لینے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ نیپرا درخواست پر اپنا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ آئندہ سہ ماہی میں کمی اور فیول ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ بجلی کمپنیز نے درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں دائر کر رکھی ہے، کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے مانگےگئے ہیں۔ بجلی کمپنیوں نے آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب روپے مانگ رکھے ہیں۔ ، یوزآف سسٹم چارجزاینڈ مارکیٹنگ فیس کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ مانگےگئے ہیں۔ جبکہ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز کی مد میں 10 ارب 80 کروڑ شامل ہیں۔ دوران سماعت تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے لوگوں کو نیٹ میٹرنگ سے منع کرنے کا انکشاف ہوا۔ ممبرسندھ نیپرا رفیق شیخ نے استفسار کیا کہ کون سے کون سے ڈسکوز لوگوں کو نیٹ میٹرنگ سے منع کررہےہیں؟ ۔ نیپرا حکام نے کہا کہ گیپکو اور پیسکو لوگوں کو منع کر رہےہیں کہ نیٹ میٹرنگ کےکنکشن نہیں دے رہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
russia news today. mlb lockout news
google news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.