“برائلر مرغی کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی: لاہور ہائیکورٹ کی نئی ہدایات”
برائلر مرغی کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت کا تحریری حکم جاری
لاہور ہائیکورٹ نے برائلر مرغی کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی کے خلاف درخواست کی آخری سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست پر گزشتہ سماعت پر لاہور ہائیکورٹ نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا تھا۔
عدالت نے عبوری تحریری حکم نامے میں ہدایت کی کہ درخواست کی کاپی سرکاری وکیل کو فراہم کی جائے۔
سرکاری وکیل حکومت سے ہدایات لے کر پانچ اگست کو پیش ہوں۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔
درخواست کو عدالتی تعطیلات کے دوران موجود بنچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب نے برائلر مرغی کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی عائد کردی۔
حکومت پنجاب نے پابندی مرغی کا گوشت سستا کرنے کیلئے لگائی۔ چکن کی اسیّ فیصد پیداوار پنجاب میں ہوتی ہے۔
حکومت نے برائلر مرغی کی خوارک سستی کرنے کیلئے اقدامات نہیں کیے۔
آئین کے تحت ملک بھر میں کسی پر کاروبار کرنے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔
برائلر مرغی کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی غیر آئینی ہے۔
برائلر مرغی کی دوسرے صوبوں کو برآمد پر پابندی کالعدم قرار دی جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں