“عراق میں پاکستانی شہریوں کی گرفتاری: 1200 پاکستانی گرفتار، 3 لاکھ ڈالر کا خرچ”
عراق میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 1200 پاکستانی گرفتار
عراق میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 1200 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پاکستان کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں چوری، منشیات کی فروخت اور بھیک مانگنے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
جس کے باعث عراقی حکام پاکستانی شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں، گرفتار پاکستانی شہریوں کو پاکستان بھیج دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ 400 گرفتار پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا عمل جاری ہے،۔
عراقی حکومت کے 800 پاکستانیوں کے ڈی پورٹ کرنے پر 3 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے، ۔
گرفتار افراد میں 66 خواتین اور بچے بھی شامل ہے، 3 خواتین حاملہ اور 2 ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع سفارت خانے کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد زائرین کے ویزے پر عراق گئے تھے، ۔
گرفتار افراد میں 900 کے قریب افراد غیر قانونی طور پر عراق میں رہائش پذیر تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں