"حکومت کا گوادر پورٹ پر 50 فیصد درآمدات لانے کا فیصلہ: اقتصادی استحکام کی نئی حکمت عملی"
"گوادر پورٹ کی ترقی: سرکاری درآمدات کا 50 فیصد حصہ گوادر پورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ"
حکومت کا گوادر پورٹ پر 50 فیصد درآمدات لانے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ پر 50 فیصد سرکاری درآمدات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کےتعان سےوفاقی حکومت نےگوادرپورٹ کومالی طور پر مضبوط بنانے کے لیے سرکاری شعبے کی درآمدات کا 50 فیصد حصہ گوادر پورٹ کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان،شہبازشریف کےدورہ چین کے بعد یہ فیصلہ کیا گیاکہ”وزارت برائےسمندری اُمور کابینہ کو گوادر کے ذریعے درآمدات کی سمری فراہم کرے گی“۔ وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اورمتعلقہ حکام ایم ایل ون کے کراچی تا حید رآباد سیکشن کی چینی پیشکش پر غور کرکے اسےکابینہ کے اگلےاجلاس میں پیش کریں گے۔ وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات چین کی کمپنیوں کی پاکستان منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیےتجارت،صنعت و پیداوار، خزانہ اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کی وزارتوں کی سرگرمیوں کو بھی مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ اور وزارتِ تجارت کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر5 تا 10 نومبر 2024 کو شنگھائی کی بین الاقوامی امپورٹ ایکسپو کے لیے پاکستانی فرمز کی تیاری کا جامع منصوبہ تیار کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Multan news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
وفاقی حکومت
ایس آئی ایف سی
شہبازشریف
گوادر پورٹ
وزیراعظم پاکستان
تبصرے
Please keep the discussion respectful.