"کراچی کار حادثہ: نتاشا اور مقتول کے اہل خانہ کے درمیان معاملہ طے پا گیا"
"نتاشا اور مقتول کے اہل خانہ کے درمیان معاہدہ: ضمانت کی درخواست پر نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ"
نتاشا اور مقتول کے اہل خانہ کے درمیان معاملہ طے پا گیا۔ کراچی کار حادثہ کیس کی اہم ملزمہ نتاشا دانش اور جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کے اہل خانہ کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ رائع نے بتایا کہ نتاشہ کے اہلخانہ نے آمنہ کے اہلخانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد دیت کے طور پر رقم ادا کر دی، جب کہ آمنہ کے ایک رشتہ دار کو بھی کمپنی میں نوکری دی جائے گی۔، ذرائع کے مطابق ملزم نے زخمی افراد کو رقم دی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ فریقین کے درمیان دیت کا معاہدہ شرعی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثا کی جانب سے حلف نامہ بھی تیار کروا لیا گیا۔ حلف نامے آج ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پیش کیے جائیں گے، ورثا کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ جمع کروایا جائے گا۔ اس کے علاوہ نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ جاں بحق ہونے عمران عارف کی اہلیہ رومانہ عمران، بیٹے اسامہ عارف اور بیٹی عمیمعہ کی جانب سے جمع کروائے جائیں گے۔ حلف نامے کی کاپی کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ ہم نے ملزمہ کو معاف کر دیا ہے، ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملزمہ کو ضمانت دینے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، جو حادثہ ہوا تھا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا۔ اور ہم نے بغیر کسی دباؤ کہ یہ نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ دیا ہے، ہم نے حلف نامے میں جو کچھ کہا بالکل درست کہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کارساز حادثہ کیس میں پولیس نے جمع کروائے گئے عبوری چالان میں ملزمہ نتاشہ کے برطانوی ڈرائیونگ لائسنس کو ناقابل قبول قرار دے دیا تھا۔ یاد رہے کہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا تھا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
نتاشا دانش
نتاشا
اہل خانہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.