"پنجاب میں پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائی، دو ماہ میں 77 ٹن پلاسٹک تلف"
"سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے دو ماہ میں 77 ٹن پلاسٹک تلف کرنے کا اعلان کیا"
دو ماہ میں 77 ٹن پلاسٹک قبضے میں لے کر تلف کیا‘مریم اورنگزیب سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگز سے پنجاب کو پاک کرنے کے ایکشن پلان پر تیزی سے کام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب کو پلاسٹک بیگز سے پاک کرنے کے وژن پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ دو ماہ میں 77 ٹن پلاسٹک قبضے میں لے کر تلف کیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ قانون کی خلاف ورزی جہاں بھی ہو گی، کارروائی کریں گے۔ میڈیا کو پلاسٹک بیگز کے خاتمے اور ماحول کی بہتری کے لئے محکمہ ماحولیات کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائیریکٹر جنرل ای پی اے، پورا محکمہ اور عملہ دن رات سموگ سے بچاؤ اور ماحول کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار محکمہ ماحولیات نے اتنے بڑے پیمانے پر اقدامات شروع کئے ہیں۔ ہم سب کی شاباش سے ان کے حوصلے مزید بڑھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پلاسٹک بیگز سے مکمل طور پر پاک کرنے میں ابھی وقت لگے گا۔ سرکاری دفاتر کی سطح پر پلاسٹک فری کی پالیسی پر عمل ہو چکا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Pakistan
latest news
news bulletin
headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
مریم اورنگزیب
سینئر وزیر پنجاب
پلاسٹک
اقدامات شروع
تبصرے
Please keep the discussion respectful.