ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ کا شکار: گالف کلب کے قریب واقعے کی تفصیلات
ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ: گالف کلب کے قریب فائرنگ کا تبادلہ اور موجودہ صورتحال
گالف کھیلتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کلب کے قریب فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے محفوظ رہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ پر فائرنگ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب ہوئی۔ سابق صدر اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق ویسٹ پام بیچ کےگالف کلب کےنزدیک دو افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ دونوں افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے، فائرنگ کا نشانہ ٹرمپ نہیں تھے۔ امریکی میڈیا نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں اور اس وقت واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔ ٹرمپ کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے ایکس پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بتایا ہےکہ جھاڑیوں میں ایک اےکے 47 گن ملی ہے۔ مبینہ طور پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جولائی میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی تھی۔ جس سے وہ زخمی ہوئے تھے جبکہ فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
انتخابی مہم
فائرنگ
امریکی میڈیا
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
گالف کلب
غیر ملکی خبرساں ایجنسی
سابق صدر
انتخابی ریلی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.